Breaking News

لاہور: ریکارڈ توڑ پری مون سون بارشیں، انفراسٹرکچر کیلئے خطرناک

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مون سون کے آغاز سے قبل ہی موسلادھار ہونے والی بارش نے ریکارڈ توڑ دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی پری مون سون بارش نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لکشمی چوک میں 256 ملی میٹر پری مون سون بارش ہوئی۔ اس بارش نے 29 جون 2011 کے 98 ملی میٹر کے سابقہ ​​ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اور یہ صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے دیگر علاقے بھی موسلادھار بارش کی لپیٹ میں رہے۔

شدید بارش سے انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے کے باعث پرانے اور نئے تعمیراتی انفراسٹرکچر کے لیے سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے۔ نیز سڑکون پر بے تحاشا پانی جمع ہونے کی وجہ سے روز مرہ زندگی مفلوج ہوئی۔ اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

 

زیرِ آب آنے والے نشیبی علاقے اور رہائشی کالونیاں خاص طور پر متاثر ہوئیں۔ جس سے رہائشیوں کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید یہ کہ بہتے ہوئے نالوں اور سیوریج کے نظام نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔

یاد رہے، محکمہ موسمیات پاکستان نے 25 سے 30 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اور آندھی، گرج چمک اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر اور بل بورڈز، بجلی کے کھمبے، کمزور چھتیں اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago