ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحانات اور تجاویز

کہتے ہیں دریا کی گہرائی کا اندازہ اس میں اترنے سے معلوم ہوتا ہے۔ زندگی کے مختلف مراحل، شعبے یا کوئی بھی عملی میدان ہمیں تب سمجھنے اور پرکھنے کی صلاحیت دیتا ہے جب ہم اسے اپنا کر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں اور ترقی کی منازل طے کرنے کی خاطر عقل و فہم سے کام لیتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان کے ریئل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری بھی اسی مفہوم پر مبنی ہے۔

آپ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں یا کر چکے ہیں، صحیح راستہ اپنانے اور کامیابی کے واضح امکانات کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ رجحانات اور سرمایہ کاری کی کچھ اہم تجاویز کو مدِ نظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔

 

عمارت کا ڈھانچہ پکڑے ایک شخص

سرمایہ کاری کے جدید رجحانات

بلند و بالا عمارتیں

آسمان کو چھوتی بلند و بالا عمارتوں کا رجحان پاکستان میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے والے خاصی دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔

بلند و بالا تعمیرات میں اضافے سے تعمیراتی اور ترقیاتی شعبے کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔ نہ صرف تعمیراتی مٹیریل سے منسلک کاروبار فروغ پا رہا ہے بلکہ مزدور طبقے کے روزگار سے لے کر آرکیٹیکٹ اور انجینئرز کو بھی نئے مواقع مل رہے ہیں۔

 

نیلا آسمان اور متعدد بلنداور کثیرالمنزلہ عمارتیں

مخلوط استعمال پر مبنی تعمیرات

مخلوط سے مراد وہ عمارت یا تعمیری مقام جو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال ہوں جیسے ایک ہی بلڈنگ میں کمرشل آؤٹ لیٹس، رہائشی اپارٹمنٹس اور دفاتر وغیرہ۔

یہ آج کل فروغ پاتے جدید تعمیراتی دور کی ایک منفرد مثال ہے۔ تمام بڑے شہروں میں ایسی عمارات کی تعمیر پر مختلف پراجیکٹس جاری ہیں جس میں سرمایہ کار پرکشش مواقوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایک ہی چھت کے نیچے شاپنگ، رہائش اور دفاتر جیسی اعلیٰ سہولیات کے حصول پر شہری بھی ایسے مقامات کو ترجیح دیتے ہیں۔

 

دور جدید کی کمرشل عمارتیں

گیٹڈ کمیونیٹیز

سرمایہ کاری کے رجحانات کو فروغ دیتا ایک اور تعمیراتی طرز وہ گیٹڈ کمیونیٹیز ہیں جو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات سے بھرپور ہیں۔ ایک شہر کے رہائشیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں تعلیم، صحت اور تفریح جیسے بنیادی حقوق اور آسائشیں قریب سے قریب تر دستیاب ہوں اور دور دراز علاقوں یا شہروں کا سفر نہ کرنا پڑے، گیٹڈ کمیونیٹیز پر مشتمل پراجیکٹس اسی سوچ کا شاخسانہ ہیں جہاں کے رہنے والوں کو تمام سہولیات کے ساتھ حفاظت اور سیکورٹی بھی میسر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خریداری کے بڑھتے رجحان نے سرمایہ کاروں کے لیے گیٹڈ کمیونیٹیز کو اہم بنا دیا ہے۔

 

کمیونیٹی مکانات کے باہر نصب شدہ گیٹ

ٹاؤن ہاؤسز

یہ وہ مکانات ہیں جو ہمساؤں کے ساتھ ملحقہ ایک یا دو دیواروں پر مشتمل ہوتےہیں لیکن ان کے اپنے داخلی دروازے ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف رہائشی اسکیم کو ایک انتہائی جدید شکل دیتے ہیں بلکہ کمیونٹی کی زندگی کے تصور کو بھی فروغ دیتے ہیں، ایک ساتھ درجنوں چھوٹے سائز کے ہاؤسنگ یونٹس ہمسائیگی جیسے سماجی روابط کو فروغ دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹاؤن ہاؤسز صدیوں سے تعمیر ہوتے آرہے ہیں لیکن پاکستان میں موجودہ دور میں ان کا بڑھتا رجحان سرمایہ کاری کے لیے اہم ہے۔

 

ٹاؤن ہاؤسز پر مشتمل کالونی

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کو کن تجاویز کی ضرورت ہے؟

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کو یہاں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے۔ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کے لیے ریئل اسٹیٹ کی مناسب تعلیم، آگہی اور عملی اقدمات میں تجربہ ضروری ہے۔

 

ایک کھلونا مکان کے ارد گرد رکھے ہوئے متعدد سوالیہ نشان

 

ریئل اسٹیٹ سے متعلق معلومات

آپ کو رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کے بارے میں اچھی معلومات ہونی چاہیے۔ رئیل اسٹیٹ کی ہر تفصیل کو سمجھنے میں کافی وقت گزاریں۔ یہ پاکستان میں تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی ایک صنعت ہے۔

 

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کلائنٹ سے ٹیب پر معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے

 

رجحانات سے آگہی

جائیداد زندگی کے سرمایوں میں ایک اہم سرمایہ ہوتی ہے جس پر کوئی بھی تعمیراعلیٰ درجے کی اور بغیر کسی نقص کے ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک کامیاب سرمایہ کار بننے کے لیے، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے تمام تازہ ترین رجحانات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

 

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اورگاہک کے درمیان رہائشی منصوبے پر بات چیت

سرمایہ کاری کی رقم

پاکستان میں سرمایہ کاری کے دیگر چھوٹے مواقوں کے برعکس، آپ کو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کافی رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھی سرمایہ کاری اچھے نتائج کی حامل ہوتی ہے۔

آپ اپنی سرمایہ کاری کے لیے جو طریقہ منتخب کرتے ہیں وہ اسے کامیاب یا ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کچھ لوگ اپنی بچت کو سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مالی اعانت کے لیے قرض لیتے ہیں۔ آپشنز بہت سے ہیں، بہتر ہے کہ ہر آپشن کا تجزیہ کریں اور موزوں ترین طریقہ اختیار کریں۔

رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری آپ کی محنت سے کمائی گئی رقم کو محفوظ بنانے اور اس میں اضافہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ ہمارے ارد گرد سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن میں سے ہر ایک کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔

 

A man placing coins with hand on black background

ماہرین سے فائدہ اٹھائیں

آپ ریئل اسٹیٹ میں پہلی بار سرمایہ کاری کر رہے ہیں یا پہلے سے کرتے آ رہے ہیں بہت ضروری ہے کہ آپ کامیابی کو یقینی بنانے اور غلطیوں کو کم کرنے کے لیے پروجیکٹ کے ہر شعبے میں ماہرین سے فائدہ اٹھائیں تاکہ بدلتے رجحانات، قیمتیں اور حالاتِ حاضرہ سے منسلک پالیسیز اور دیگر اقدمات میں کوئی ابہام نہ رہیں۔

 

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور صارف ہاتھ ملاتے ہوئے

 

مارکیٹ کی پہچان

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرتے وقت، اپنی منتخب مارکیٹ کے بارے میں جاننا اور اس کا ماہر بننا ضروری ہے۔ موجودہ رجحانات، بشمول اوسط کرایہ، آمدنی، شرح سود، اور یہاں تک کہ بے روزگاری اور جرائم کی شرح میں کمی یا اضافے کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہونا آپ کو مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو پہچاننے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی اجازت دے گا۔

مسلسل پیشگوئی کرنے اور مارکیٹ سے ایک قدم آگے رہنے کے قابل ہونا آپ کو ایک زیادہ موثر ریئل اسٹیٹ سرمایہ کار بننے میں مدد دے سکتا ہے۔

 

گھروں کے چھوٹے ڈھانچے اور قریب دکھانے والا عدسہ

بجٹ اور ٹائم لائن مقرر کریں

بجٹ کی بات کی جائے تو بجٹ تقریباً ہمیشہ ہی توقع سے زیادہ ہوتا ہے اور گھروں کے مرمتی کاموں میں ایک مسئلے سے دوسرے کا پتہ لگتا ہے۔

مثال کے طور پر، لیک شدہ پائپ کو ٹھیک کرنا پائپ تبدیل کرنے سے لے کر دیوار کی تعمیر تک کام میں اضافہ ممکن بنا سکتا ہے۔

اگر آپ کی ٹائم لائن 60 دن ہے، تو اس منصوبے کی تیاری کریں جس میں 90 دن لگیں گے کیونکہ اکثر اضافی اخراجات کے ساتھ اضافی وقت لگتا ہے۔

 

سکے، ٹائم پیس اور کیلنڈر پر مارک کی ہوئی آخری تاریخ

سرمایہ کاری کو کاروبار سمجھیں

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک کاروبار ہے اور ہر دوسرے کاروبار کی طرح اس کے لیے بھی بامقصد منصوبہ بندی، عملدرآمد اور انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس سے قطع نظر کہ آپ اپنے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے کاروبار کو کتنا محدود یا لا محدود رکھنا چاہتے ہیں اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے ایک کاروبار کی طرح چلانا چاہیئے۔

 

بزنس میں اپنے کاروبار کو آن لائن فروغ دیتے ہوئے

ٹیکس قوانین

رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کے لیے نئے ابھرتے ہوئے ٹیکس قوانین کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنا بہت ضروری ہے لہذاٰ پہلے سے کہیں زیادہ ٹیکس قوانین پر معلومات لیتے رہیں۔

 

لیپ ٹاپ سے نکلتے ٹیکس اور ڈالر پر مشتمل ڈیجیٹل نشانات

کرائے کی شرح

اگر آپ کسی پراپرٹی انویسٹمنٹ کمپنی کی مدد سے پراپرٹی خرید رہے ہیں، تو آپ کو پہلے سے ہی ہر موقع کے ساتھ آنے والی متوقع یا یقینی کرایے کی پیداوار معلوم ہو جائے گی۔

تاہم، اگر آپ سرمایہ کاری کمپنی کا استعمال کیے بغیر، زیادہ نجی طور پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، تو آپ کسی علاقے کی جائیداد کی اوسط قیمت اور اوسط کرائے کی قیمت کا پتہ لگا کر اس کے لیے ممکنہ کرائے کی پیداوار پر کام کر سکتے ہیں۔

 

گھر کا چھوٹا سا ماڈل اور فیصد پر مشتمل نشان

 

کرایہ دار کی پہچان

اپنے ٹارگٹ کرایہ دار کے لیے بہترین سرمایہ کاری کی خاصیت کی نشاندہی کرنے سے آپ کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین جائیدادیں دریافت کرنے میں مدد ملتی ہے اور آپ کو کامیاب سرمایہ کاری کے ایک قدم قریب جانے کا حل ملتا ہے۔

یہ فیصلہ کر کے کہ آپ کا مثالی کرایہ دار کون ہے اور وہ کیا ڈھونڈ رہا ہے آپ ایک ایسی پراپرٹی خرید سکتے ہیں جو اس کو پسند ہو۔

 

ریئل اسسٹیٹ ایجنٹ اور کسٹمر کے درمیان بات چیت

پراپرٹی انویسٹر

فیصلہ کریں کہ آپ کس قسم کا سرمایہ کار بننا چاہتے ہیں۔

کیا آپ کل وقتی یا جزو وقتی کسی مکان یا جائیداد کے مالک بننا چاہتے ہیں؟

یا کیا آپ اپنے روز مرہ کیرئیر کے ساتھ ساتھ جائیداد کی سرمایہ کاری سے آمدنی پیدا کرنا چاہتے ہیں؟

آپ کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آیا آپ کو اپنی سرمایہ کاری چلانے میں مدد کے لیے کسی سرمایہ دارنہ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top