Graana News

گرانہ ڈاٹ کام کا دبئی میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ریئل اسٹیٹ شو کا انعقاد

اسلام آباد/دبئی: بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ریئل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان میں امارات گروپ کے زیرِ انتظام 9 سے زائد ریئل اسٹیٹ منصوبوں کی نمائش کے لیے یہ تقریب دبئی میں شیریٹن گرینڈ ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

گرانہ ڈاٹ کام کے زیرِ اہتمام اس ریئل اسٹیٹ شو میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے علاؤہ دبئی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دبئی میں منعقدہ اس شاندار ریئل اسٹیٹ شو میں امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر، گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید اور ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل احمر عباسی کے علاوہ کمپنی کی سینئر مینجمینٹ نے شرکت کی۔

تقریب میں امارات گروپ آف کمپنیز کے زیرِ انتظام ریئل اسٹیٹ منصوبوں جیسے گالف فلوراز I-II, کورٹ یارڈ بائی میریٹ، امارات ریزیڈینسیز، مال آف عریبیہ، ایمزون مال، فلورنس گلیریا اور امارات بلڈرز مال کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

تقریب میں موجود بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں سمیت دبئی میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں نے امارت گروپ کے ریئل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

دبئی میں منعقدہ ریئل اسٹیٹ شو کی شاندار اور رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امارت گروپ کے چیئرمین اور گرانہ ڈاٹ کام کے سی ای او شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ دبئی سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ سمندر پار پاکستانی کسی بھی ریئل اسٹیٹ منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل مجوزہ منصوبے کی متعلقہ حکومتی اداروں سے اچھی طرح تصدیق کر لیں۔

شفیق اکبر کا مزید کہنا تھا امارت گروپ کا ذیلی کاروباری ادارہ پراپشور شہری و دیہی علاقوں میں پراپرٹی کی ملکیتی تصدیق کے علاوہ پراپرٹی کے کاغذات کی جدید بنیادوں پر استوار تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے سرمایہ کا تحفظ یقینی بنانے میں کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں اب تک 5 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکی ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی اور اسی طرح امارات بلڈرز مال کا آغاز ہوا۔

مزید برآں امارات گروپ آف کمپنیز گالف فلوراز اسلام آباد کے ساتھ، مال آف عریبیہ، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تیاری میں مصروفِ عمل ہے۔

اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس جبکہ محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارات گروپ آف کمپنیز جس نے گذشتہ چھ سال میں ناقابلِ یقین حد تک کامیابیاں حاصل کیں، ایک کروڑ اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر 17 نئے پراجیکٹس کا آغاز کر کے نئی تاریخ رقم کی۔

فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام ملک بھر میں تصدیق شدہ ریئل اسٹیٹ منصوبوں کی مارکیٹنگ کا واحد ادارہ ہے جو ریئل اسٹیٹ منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے حقائق اور شفافیت پر مبنی خدمات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

ایجنسی 21 انٹرنیشل کے ڈائریکٹر شرجیل احمر عباسی نے کہا کہ امارات گروپ نے پراپشور کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان کو ڈیجیٹائز کرنے کے بعد پاکستان کا نیو آن لائن لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ اور پراپرٹی ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ امارات گروپ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ذریعے معاشی ترقی کے ویژن کے ساتھ ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں ہاؤسنگ کے مسائل کا حل ہوگا بلکہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہو سکے۔ گرانہ ڈاٹ کام عہد کر چکا ہے کہ موجودہ دور میں ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو شفاف بنایا جائے اور اس کی قدر میں مزید اضافہ کیا جائے۔

گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago