Categories: Real Estate

کورونا وباء کے بعد ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی کا رجحان

کسی بھی ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں عوامی سہولیات سے براہِ راست منسلک ترقیاتی شعبے اہم کردار اد اکرتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں ہوتا آیا ہے جہاں معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کا رجحان ملک میں سیاسی عدم استحکام سے لے کر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے متزلزل مواقع کاروباری حلقوں کے مرہونِ منت رہے ہیں۔

پاکستان اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر

پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کا شمار ملکی معیشت کے بڑے شعبوں میں ہوتا ہے۔ مذکورہ شعبے سے 40 کے قریب صنعتیں بالواسطہ جبکہ 200 سے زائد ذیلی صنعتیں بشمول تعمیرات، سیمنٹ، سریا، بجری، اینٹ وغیرہ بلاواسطہ منسلک ہیں۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ریئل اسٹیٹ اثاثہ جات ملک کی مجموعی دولت کا 60 سے 70 فیصد ہیں۔ اگر ان اعداد و شمار کو پاکستان کے تناظر میں دیکھا جائے تو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مالیت 300 سے 400 ارب ڈالر ہو گی۔

 

پاکستان اور کورونا وباء

دسمبر 2019 میں چین سے پھوٹنے والے وبائی مرض کورونا نے دنوں میں ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پاکستان کورونا وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک رہا۔  صحت عامہ کے بحران نے پاکستانی معیشت کے عام شعبوں سے لے کر کچھ انتہائی اہم شعبوں کو متاثر کیا۔ اس جان لیوا وبائی مرض نے ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا اور اسے عملی طور پر دیوالیہ پن کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ عوام گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے اور کاروباری شعبے بری طرح متاثر ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد نوکری پیشہ افراد کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور ڈوبتے کاروبار سرمایہ کاروں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں تھے۔

پاکستانی معیشت کی ترقی میں اس وباء نے بلاشبہ ایک بڑا خلا پیدا کیا۔

 

کورونا وباء سے قبل

کورونا وباء پھیلنے سے قبل پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن تھی۔ اس جان لیوا وباء سے پہلے گذشتہ کئی سال ریئل اسٹیٹ سیکٹر عوامی سطح پر عدمِ اعتماد کا شکار رہا تھا جس کے باعث مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر تصور کی جاتی تھی۔ ایک عام شہری گھر یا پلاٹ خریدنے سے پہلے معلومات اور پوچھ گچھ کے بعد بھی شکوک و شبہات کا شکار رہتا تھا۔ جس کی بنیادی وجوہات میں پیسہ ڈوب جانے کا خوف، جعلی کاغذات، کم پڑھے لکھے اور نا تجربہ کار پراپرٹی ایجنٹ اور دھوکہ دہی جیسی وجوہات شامل تھیں۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی

سال 2018 سے قبل ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تعمیراتی اور ایمنسٹی اسکیموں کے تحت ٹیکس میں چھوٹ کی وجہ سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں غیر متوقع طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا۔

لوگ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے معاملے میں پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپی لینے لگے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر سال 2021 کے آغاز میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے شعبوں میں ایک منفرد پہچان کے ساتھ ابھر کر سامنے آیا۔

 

شعبہ ہاؤسنگ میں ترقی

پاکستان میں ہاؤسنگ کی ترقی کو نئی شکلیں اور ڈھانچے دیے گئے ہیں۔ متعدد رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار پرکشش انفراسٹرکچر کے ساتھ بلند و بالا عمارتی ڈھانچوں کی تعمیر میں معاونت کرنے لگے۔ بہت سے مزید رہائشی ترقیاتی منصوبہ جات کو خوبصورت سوسائیٹیز میں تبدیل کیا گیا۔ اور مختلف ترقیاتی تنظیمیں فروخت کے لیے بڑی تجارتی اور صنعتی جائیدادوں کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کے لیے مختلف سہولیات پر کام کرنے لگیں۔

 

ذیلی شعبوں کی ترقی

تعمیراتی شعبوں سے وابستہ صنعتوں میں کام شروع ہوا اور ترقی کے نئے سفر کا  آغاز ہوا۔

وباء کے دوران سابقہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو ملنے والی مراعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی۔

تعمیراتی انڈسٹری کے چلنے سے سیمنٹ، بجری، شیشہ، لوہے، لکڑی، اینٹیں اور سینیٹری سمیت تقریبا چالیس سے زائد صنعتوں سے وابستہ مزدوروں، کاریگروں، انجنئیرز اور دیگر ہنرمندوں کو فائدہ ہوا اور  گھروں کے لیے آسان قرضہ جات کی فراہمی جیسی حکومتی سکیموں نے بھی عام آدمی کے لیے مناسب بجٹ میں رہائش حاصل کرنے کے امکانات بڑھا دیے۔

 

پاکستا ن کے بڑے شہر اور ریئل اسٹیٹ کاروبار

 پاکستان کے بڑے شہروں میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان آئے روز بڑھ رہا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اور کراچی میں جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ متعدد منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جن پر ترقیاتی کام جاری ہیں جس کی بنا پر یہ صنعت مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پڑھے لکھے اور بڑے سرمایہ کار اس سیکٹر کی طرف راغب ہیں۔

سرمایہ کاری سے قبل کیا ضروری

سرمایہ کاری کو کامیاب بنانے کے لیے صحیح ریئل اسٹیٹ پراپرٹی کا انتخاب بھی ضروری ہے۔ جن میں کچھ ضروری عوامل شامل ہیں جیسا کہ جائیداد کا محل وقوع، سرمایہ کاری کا تعین، آیا وہ رہائشی ہے تجارتی ہے یا صنعتی۔

اور سب سے اہم سرمایہ کاری سے قبل بجٹ کا جائزہ۔ یہ سب عوامل سرمایہ کاروں کو غلط سرمایہ کاری سمیت دیگر کئی پریشانیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پاکستان کا مستقبل

اپنا مستقبل محفوظ بنانے کا عمومی تاثر اب لوگوں کو پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

ماضی میں خاتمے کی جانب سفر کرتا یہ شعبہ اب ایک ترقی یافتہ شعبے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا معاشی نشونما میں بڑا حصہ ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی غیر مستحکم قیمتوں، مہنگائی اور غیر مستحکم اسٹاک مارکیٹ وغیرہ جیسی وجوہات کی بنا پر 2022 بھی پچھلے سال کی طرح ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے لیے تیزی کا سال ہونے والا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago