سال 2021ء میں ریئل اسٹیٹ کا شعبہ منافع کے اعتبار سے فہرست میں دوسرے نمبر پر

اسلام آباد: منافع دینے والے اثاثوں کے حوالے سے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021ء میں بٹ کوائن کا منافع 87 فیصد رہا جبکہ دوسرے نمبر پر ریئل اسٹیٹ کا شعبہ رہا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ریئل اسٹیٹ کا قیمت بڑھنے کے لحاظ سے سالانہ منافع 23 فیصد رہا یعنی جس پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی اب وہ ایک کروڑ 23 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے متعارف کردہ روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ (ڈالر) کا منافع 18 فیصد اور پاکستانی روپے میں سرٹیفکیٹ کا منافع 11 فیصد رہا، اسہ طرح جن لوگوں کے اثاثے ڈالر میں تھے ان کی دولت میں پاکستانی روپے کی قدر گرنے کے باعث 11 فیصد اضافہ ہوا اور جن کے اثاثے سونے کی شکل میں تھے انہیں 10 فیصد فائدہ ہوا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بٹ کوائن میں اپنے اثاثے منتقل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بٹ کوائن میں پاکستانیوں کے اثاثے 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top