ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، ریٹائرمنٹ کے بعد آمدنی کا بہترین ذریعہ

یہ تو سچ ہے کہ زمانے کے انداز بدلے گئے ہیں یعنی نیا راگ ہے اور ساز بدلے گئے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کے ذرائع اور طریقے دونوں تبدیل ہوگئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پہلے لوگ سرکاری نوکری کے حصول کو آرام اور آسانی سے تشبیہ دیتے تھے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے تھے کہ ریٹائرمنٹ کی عُمر تک تنخواہ اور ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن پر آرام سے گزر ہوجائے گا۔ وقت کے ساتھ تبدیلی کی جہاں بات ہوئی، ایک تبدیلی تو یہ آئی کہ سرکاری نوکری کا حصول جہاں مشکل ہوا، وہیں نجی سیکٹر نے گروتھ دکھائی۔ ساتھ ساتھ حکومتی حلقوں سے اکثر یہ آواز آتی ہے کہ پینشن ہمارے قدرے ناتواں قومی خزانے پر بوجھ بنتے جا رہے ہیں تاہم عین ممکن ہے کہ آنے والے وقتوں میں پینشن اور اس کے حصول کا طریقہء کار تبدیل ہوجائے۔

یوں دیکھا جائے تو تمام ہی لوگوں کو آگے کی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد آرام سے گزر بسر اور گھر کا خرچ چلانے کے نئے ذرائع تلاش کرنے چاہئیں۔ ایسے ہی ایک نئے ذریعے کی بات کی جائے تو نگاہ ریئل اسٹیٹ کی طرف جاتی ہے۔

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی چند صورتیں ہوسکتی ہیں اور آج کی تحریر اُسی حوالے سے ہے۔

 

قیمتیں اور اُن کا بڑھنا

زمین کی قیمت کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے۔ کبھی تیزی سے کبھی آہستگی سے مگر بڑھتی ضرور ہے۔ یہی وہ بات ہے جس سے لوگ اس سیکٹر کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ایسا ہونا نا ممکن ہے کہ کسی بھی دورانیے میں پراپرٹی کی قیمت نہ بڑھے۔

 

 

دنیا آباد ہورہی ہے اور ہر شخص کو آج نہیں تو کل، اپنی چھت چاہیے۔ نئے شہر بسائے رہے ہیں، سڑکیں بچھائی جا رہی ہیں اور رونقیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں زمین سستی ہوجائے، یہ مشکل بھی ہے اور نا ممکن بھی۔ آج ہی زمین میں سرمایہ کاری کریں، اور آج ہی سے اپنے ساتھ یہ عہد کرلیں کہ قیمت اور اضافے کی مناسبت سے ہی اِسے بیچیں۔ یہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔

 

زمین کی خریداری

جہاں بات زمین کی ہوئی، وہیں یہ بھی کہتے ہیں کہ زمین تب خریدنی چاہیے جب وہ آباد نہ ہو۔ آجکل کے ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ایسی زمین کی طرف نگاہ لے کر جائیں جس کے آس پاس ڈیویلپمنٹ کے آثار ہوں۔

 

 

کیونکہ جلد آبادیاتی لہر اُس سے ٹکرائے گی اور اس کے بعد اُس زمین کی قیمتیں آسمان سے ٹکرائیں گی۔ ایسی زمین نہ صرف آپ کو سستی ملے گی بلکہ ایسی زمین میں سرمایہ کاری آپ ایک طویل مدتی بنیاد پر کر سکیں گے۔

 

مکان، دکان یا پلاٹ کرائے پر دیں

یہیں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ مکان لے کر اسے کرائے پر دے دیا جائے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ آمدن کے لیے کرائے کی صورت میں یہ ایک بہترین سلسلہ ہے۔ آپ کسی زمین پر مکان کی تعمیر کر کے اُسے کرائے پر دے سکتے ہیں، کہیں اپارٹمنٹ لے کر بھی کرائے پر چڑھا سکتے ہیں یا پھر کہیں دکان بھی ماہانہ کرائے پر دی جا سکتی ہے۔

 

 

مختلف کاروباری کمپنیاں بھی آپ سے زمین کرائے پر لے کر اپنی کاروباری سرگرمیاں آگے بڑھا سکتی ہیں۔ کئی لوگ تو اسی سلسلے میں اپنا مکمل روزگار سجائے بیٹھے ہیں اور اس سے اُن کا اور دوسروں کا بھلا ہورہاہے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام، ہر طرح سے آپ کا معاون

یہ تحریر پڑھنے کے بعد اگر آپ بھی اپنی ریٹائرمنٹ لائف میں فکروں سے آزادی چاہتے ہیں تو آج ہی گرانہ ڈاٹ کام پر آئیں۔ گرانہ ڈاٹ کام پر آپ کو گھر درکار ہو، کہیں پلاٹ چاہیے ہو یا سرمایہ کاری کی بہترین آپشن ڈھونڈ رہے ہوں تو کسی بھی صورت میں پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس آپ کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

 

 

گرانہ ڈاٹ کام نے 12 سے زائد شہروں میں 30 سے زائد دفاتر کے ساتھ ریئل اسٹیٹ کا منظر نامہ ہر طرح سے تبدیل کردیا ہے اور یہ تبدیلی ہر لحاظ سے ایک خوش کُن تبدیلی ہے۔ ایک کلک پر آپ سے ہمارا ایجنٹ رابطے میں ہوگا اور وہ آپ کو اینڈ ٹو اینڈ ٹرانزیکشن کی سپورٹ فراہم کرے گا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago