Categories: Real Estate

جذبہء ایثار ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کیسے معاون ثابت ہوسکتا ہے؟

ہم اپنے اچھے مستقبل کی خاطر کوشش یہ کرتے ہیں کہ اپنے آج کو بہتر بنا سکیں۔ یہ آج ہی ہوتا ہے جو کہ آپ کے آنے والے کل کی بہتری یا ابتری کا تعین کرتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنے کل میں بہتری چاہیے ہو تو اس کا آغاز اپنے آج سے کرنا ہوگا کیونکہ آج کے کیے گئے صحیح یا غلط فیصلے آپ کے آنے والے کل کا رُخ طے کرتے ہیں۔

ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ، کچھ حقائق

لوگ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیوں کرتے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا اور اپنے سے جُڑے تمام تر لوگوں کا کل محفوظ اور آسان بنانا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کا کل معاشی طور پر محفوظ ہو جہاں خوشحالی کے ڈیرے ہوں اور مالی طور پر وہ کسی تنگی کا شکار نہ ہوں۔ لیکن کسی بھی اچھی سرمایہ کاری، کسی بھی محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کا تعلق آپ کے آج سے ہوتا ہے۔ آپ کسی بھی جگہ اپنی رقم لگانا چاہیں، آپ کو اپنے آج کے اخراجات میں کمی لانا ہوگی، اپنے آج کا پیٹ کاٹنا ہوگا اور بہتر کل کی سوچ کو اپنے خیالات کا مرکز و محور بنانا ہوگا۔

جذبہء ایثار

دیکھا جائے اور سوچا جائے تو جذبہء ایثار بھی اسی کا نام ہے۔ کہ آپ کسی بڑے مقصد کے لیے اپنے آج کی خواہشات قربان کریں۔ اگر ہم غور کریں تو عیدِ قرباں کا مقصد بھی یہی ہے۔ یہ بڑا مقصد ویسے تو کسی پیرائے میں بھی آسکتا ہے لیکن آج اسے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے پیرائے میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سرمایہ کاری کب کی جائے؟

مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے اکثر قیمتوں میں اُتار کا رجحان ہوتا ہے۔ عالمی جریدے فوربز کے مطابق یہ ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہوتا ہے کہ جب قیمتوں میں کمی کا رجحان ہو۔ ایسے وقت میں لوگوں کو اکثر مختلف وجوہات کی بنا پر رقم کی کافی ضرورت ہوتی ہے۔ یوں وہ اکثر اپنی پراپرٹی کو کم قیمت پر بیچنے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں۔ فوربز کہتا ہے کہ جب امریکہ میں سن 2008 میں ہاؤسنگ سیکٹر کو مشکل وقت نے آ لیا تھا تو اس وقت بہت سے لوگ اس چیلنج میں بھی بہترین سرمایہ کاری کا موقع ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

عالمی جریدہ یہ بھی کہتا ہے کہ آپ کو اگر بہترین انویسٹمنٹ کا موقع مل رہا ہے، جس میں بلکل آپ کی منشاء کے مطابق ریٹرن آن انویسٹمنٹ مل رہی ہے تو عالمی صورتحال اور گرد و نواح کی باتوں سے بے نیاز ہوکر اُس موقع کا مکمل فائدہ اٹھائیے۔ اگر آپ غیر ضروری طور پر مارکیٹ کی صورتحال کا اندازہ لگانے میں وقت لگائیں گے تو عین ممکن ہے کہ اچھی ڈیل ہاتھوں سے نکل جائے اور آپ خود کو کوستے رہ جائیں۔

آج ہی اپنا معاشی پلان ترتیب دیں

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں اگلے قدم کی پلاننگ ہونا بہت ضروری ہے۔ ان باتوں کی طرف سوچ لازمی طور پر لے کر جائیں کہ رقم کہاں سے آرہی ہے، کہاں جا رہی ہے، بچت اور خرچ میں کتنا فرق ہے، سرمایہ کاری کیسے کی جائے، کس جگہ پر کی جائے، رقم جس ضمن میں خرچ ہورہی ہے وہاں کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں نیز تمام پوائنٹس پر گہری نظر ہونی چاہیے۔ سیانے کہتے ہیں کہ اگر آپ پلان بنانے میں ناکام ہوجائیں تو اصل میں آپ ناکام ہونے کا پلان بنا چکے ہوتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کا ہاتھ مارکیٹ میں چلنے والی نبض پر ہوتا ہے۔ یوں وہ آنے والی صورتحال کو پہلے سے بھانپ لیتے ہیں اور وقت سے پہلے اپنے فیصلے کرلیا کرتے ہیں۔ مشکل سے مشکل وقت میں بھی یوں اُنھیں مارکیٹ کی حرکات و سکنات کا کامل علم ہوتا ہے اور اُنھیں ہر طرح کے گُھپ اندھیرے میں روشن سویرے کے اُبھرنے کا یقین ہوتا ہے۔ وہ لوگ اپنے ہر فیصلے کو سمجھ بوجھ اور مکمل اعتماد کے ساتھ کیا کرتے ہیں اور اُن کے فیصلوں کے پیچھے تجربات اور عقل کا نچوڑ کار فرما ہوتا ہے۔

کچھ بنیادی باتیں

یہ بات بھی ذہن نشین کرلیں کہ کبھی بھی کثیر الوقتی بنیادوں پر زمین کی قیمت کم نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے۔ کبھی آہستگی سے تو کبھی تیزی سے مگر بڑھتی ضرور ہے۔ یہی وہ اصل بات ہے جس سے لوگ اس سیکٹر کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ ماہرین کے بقول ایسا ہونا ممکن ہی نہیں ہے کہ کسی بھی دورانیے میں پراپرٹی کی قیمت نہ بڑھے۔

آپ دیکھیں کہ دنیا آباد ہورہی ہے اور ہر شخص کو آج نہیں تو کل، اپنی ذاتی چھت چاہیے۔ دنیا میں نئے شہر بسائے جا رہے ہیں، نئی سڑکیں بچھائی جا رہی ہیں اور جگ کی رونقیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں کہیں زمین سستی ہوجائے، یہ مشکل بھی ہے اور نا ممکن بھی۔ لہٰذا آپ آج ہی زمین میں سرمایہ کاری کریں اور ساتھ ہی اپنے ساتھ آج ہی یہ عہد کرلیں کہ قیمت اور اضافے کی مناسبت سے ہی اِسے بیچیں۔

ریئل اسٹیٹ، حلال آمدن کا ذریعہ

جہاں محتاط طریقے سے سرمایہ کاری کی بات ہوئی، وہیں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک انتہائی حلال آپشن ہے۔ یہ تمام تر حوالوں سے ایک محفوظ اور بہترین آمدن ہے جس سے آپ اپنے اور اپنے خاندان کے محفوظ اور بہترین مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ یوں یہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ انسان کے لیے وہ اور اس کا خاندان سب سے پہلے ہے اور اُن کے لیے ہر لحاظ سے بہترین فیصلے کرنا اُس پر سب سے پہلا فرض ہے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری ہر طرح کی سرمایہ کاریوں میں ایک بہت بہتر آپشن ہے۔ یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ زمین تب خریدیں جب وہ آباد نہ ہو۔ ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ایسی زمین کی طرف توجہ لے کر جائیں جس کے آس پاس مستقبل قریب میں ڈیویلپمنٹ کے آثار ہوں۔ چونکہ جلد آبادیاتی لہر اُس سے ٹکرائے گی تو اس کے بعد اُس زمین کی قیمتیں آپ کی نظروں کے سامنے آسمان سے ٹکرائیں گی۔ ایسی زمین نہ صرف آپ کو باقی زمینوں کی نسبت سستی ملے گی بلکہ ایسی زمین میں سرمایہ کاری آپ ایک طویل مدت کی بنیاد پر کر سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago