دنیا بھر میں ریئل اسٹیٹ ایک کامیاب صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہے اور سرمایہ کاری کی اہمیت سے واقف ہر شخص اپنی سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ ریئل اسٹیٹ میں لگانا اب ناگزیر سمجھتا ہے۔ اگر شعبہ تعمیرات کی بات کریں تو تعمیراتی صنعت میں کام کرنا اور کامیابی حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ اس کے لیے آپ کے پاس مارکیٹ کا علم اور تجربے کا ہونا بہت ضروری ہے۔
بلاشبہ اب تعمیراتی صنعت ایک ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے اور وہ لوگ جنھوں نے زندگی میں ایک ہتھوڑا تک نہیں اُٹھایا اور نا ہی کبھی ان کا کسی تعمیراتی سائٹ پرجانے کا اتفاق ہوا ہے وہ بھی اس صنعت میں اپنے لیے جگہ بنانے میں کامیاب کامیاب دکھائی دے رہے ہیں۔
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بغیر کسی شک و شبہ کے تعمیرات کی صنعت میں کوئی تجربہ نہ رکھنے کے باوجود آپ ایک کامیاب کنسٹرکشن انٹرپرینیور بن سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے کم از کم آپ میں ایک خصوصیت کا ہونا ضروری ہے اور وہ یہ کہ آپ ایک انٹرپرینیور کا دماغ رکھتے ہوں ۔
اگر آپ میں کنسٹرکشن انٹرپرینیور بننے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں تو آپ تعمیراتی شعبہ میں پیسہ اور اپنا نام کما سکتے ہیں۔ تعمیراتی صنعت میں گزرتے وقت کے ساتھ بطور انٹرپرینیور آپ بہتر سے بہتر ہوتے جاتے ہیں۔ یہاں ہم اپنے قارئین کے لیے ذیل میں پانچ ایسی خصوصیات بیان کرنے جا رہے ہیں جنھیں اپنا کر آپ ریئل اسٹیٹ میں ایک کامیاب کنسٹرکشن انٹرپرینیور بن سکتے ہیں۔
تخلیقی سوچ پر فی الفور عملدرآمد یقینی بنانا
اکثر لوگ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں تاہم صرف اندرونی خوف میں مبتلا تو کر وہ اپنے تخلیقی صلاحیتوں کو عملی جامع پہنانے میں ناکام رہتے ہیں۔ کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد سے آشکار ہونے والے نتائج ہی دراصل ایک زبردست آئیڈیا کا منتطقی انجام ہوسکتا ہے۔ کامیابی کا 99 فیصد دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ اپنے خیالات پر کس طرح سے عمل درآمد کرتے ہیں اور انہیں آگے لے کر چلتے ہیں۔ صرف کاغذ پر اپنے خیالات کو کو بہتر سے بہتر بیان کرنے کی بجائے ان پر عمل درآمد یقینی بنانا ہی آپ کی اصل کامیابی ہے۔ کامیاب انٹرپرینیور ایک زبردست آئیڈیا کو کبھی بھی مہینوں کاغذ تک محدود رکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کرتا۔ اپنے وقت کا مؤثر استعمال کریں اور وقت کے ساتھ سامنے آنے والے چیلنجز کے مطابق اپنے پلان میں ترامیم کریں۔
نقصان سے ڈرنے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنائیں
اگر آپ کو ناکامی سے ڈر لگتا ہے تو اس سے بچنے کے لیے محنت کریں۔ اگر آپ میں ناکامی کا خوف موجود ہے تو اس سے پریشان ہوکر کام کاج چھوڑ کر ایک طرف ہو جانے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنائیں اور کامیابی کے حصول کے لیے اپنی منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہر انٹرپرینیور کے اندر عدم تحفظ کا احساس موجود رہتا ہے تاہم وہ اپنے کام کے ذریعے اس پر حاوی رہتا ہے۔ عدم تحفظ کے احساس کو اپنی توانائی بنائیں اور خود اعتمادی کے ساتھ کامیابیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھیں۔ تعمیراتی صنعت میں انٹرپرینیورز کو کئی سطح پر ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا سکتا ہے جیسے کبھی انفرادی حیثیت میں منصوبے کی ناکامی اور یا پھر کنٹریکٹرز اور سپلائرز کے ساتھ تعلقات میں خرابی وغیرہ۔
تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا
کسی بھی عمومی انٹرپرینیور کے مقابلے میں تعمیرات کی صنعت سے وابستہ انٹرپرینیورز کو با وسائل ہونا چاہیے۔ تعمیرات کی صنعت میں وقت کو پیسہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے یہ اہم ہے کہ آپ اپنے پاس دستیاب تمام وسائل کو کیش فلو بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔ کمپنی شروع کرنے کا مطلب اونچی پہاڑی کے کنارے پر پہنچ کر کود جانا اور پھر تیزی سے نیچے آنے کے اس محدود وقت میں پیراشوٹ تیار کرنے کے مترادف ہے۔ جامعات سے فارغ التحصیل نوجوان آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور کنٹریکٹرز کو بلامعاوضہ یا انتہائی کم معاوضہ پر انٹرن شپ پروگرام کی پیشکش کی جاسکتی ہے یہ عمل نا صرف آپ کی کمپنی کے لیے کارگر ثابت ہوں گے بلکہ یہ ان کے اپنے کیریئر کے لیے بھی پہلی سیڑیھی کے طور پر مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
کاروبار میں ادائیگیوں اور وصولیوں کو متوازی لے کر چلنا ہی کامیابی ہے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کاروبار کا حجم کروڑوں اور بتدریج اربوں روپے تک پہنچ جائے تو ہر پروجیکٹ کی خالص شرحِ منافع پر نظر رکھیں کیونکہ آپ کے منصوبے اور کمپنی کی کامیابی اس سے جُڑی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی کیش فلو پر بھی نظر رکھیں اس کام کے لیے کسی ماہر اکاؤنٹنٹ کی خدمات کا حصول ایک احسن اقدام ہو سکتا ہے۔ کیش فلو شیٹ سے آپ کو پتہ چلے گا کہ پروجیکٹ کی وصولیوں اور ادائیگیوں کی کیا صورتِ حال ہے اور اس پر آپ کا خالص منافع کتنا ہے۔
ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں خود کو تغیراتی سوچ کا حامل بنائیں
بہت سارے لوگ تبدیلی کو پسند نہیں کرتے۔ یہ ایک مثبت سوچ نہیں ہے کیونکہ مثبت سوچ رکھنے والے افراد کے لیے تبدیلی کئی مواقع لے کر آتی ہے۔ کامیاب کنسٹرکشن انٹرپرینیور ہر وقت اپنی ٹیم سے یہ پوچھتے ہیں کہ ہم چیزوں کو اپنے لیے زیادہ آسان اور زیادہ مؤثر کس طرح بنا سکتے ہیں۔ اس کلچر سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کی ٹیم ہر آنے والے دن کے لیے نئے نئے آئیڈیاز لے کر آپ کے سامنے آتی ہے۔ ہمیشہ بہتری کے لیے کوشش کریں چاہے اس کے لیے آپ کو نئی سرمایہ کاری ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…