راولپنڈی: چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) طارق محمود مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ کمرشلائزشن فیس میں کمی سے کاروبار میں آسانی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
وہ پیر کے روز ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جہاں اُنہوں نے کہا کہ آر ڈی اے اب ڈومیسٹک اور کمرشل نقشے 30 دنوں کے اندر منظور کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال کے عرصے میں تعمیراتی صنعت 10 گنا بڑھی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے نے گزشتہ سال 132 کمرشل جبکہ 975 رہائشی بلڈنگز کی منظوری دی۔
اُنہوں نے کاروباری برادری کو یقین دہانی کروائی کہ اُن کا ادارہ کاروبار میں آسانی کیلئے مزید اقدامات بھی کریگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔