راولپنڈی: آر ڈی اے ٹاسک فورس نے روات میں 16 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں غیر قانونی سوسائیٹیز کے دفاتر اور مرکزی داخلی راستوں سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو مسمار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے کارروائی کی۔ موضع ادھوال، سیگھو، چی سیگھو، بھل، تترال، ہون گوجرہ چک، رلہ گجرہ اور بانڈہ کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔
مزید یہ کہ غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر، مرکزی داخلی راستوں/مین گیٹس، گارڈ رومز، باؤنڈری والز، غیر قانونی کٹنگ/پلاٹنگ، سب ڈویژن، ڈیوائیڈرز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمارکر دیا۔ علاوہ ازیں وریام ملوکرا، گڑہ، برتھا، کڑی خدا بخش اور بگا شیخان میں بھی آپریشن کیا گیا۔
علاوہ ازیں، ڈی جی آر ڈی اے سیف اللہ جپہ کے مطابق ذمہ داران کو اس سے قبل نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایسی سوسائیٹیز میں معصوم شہریوں اور سرمایہ کاروں کو ان سکیمز میں انویسٹ نہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…