Everyday News

آر ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ڈمپنگ سائٹس نہ ہونے پر کارروائی کرنے کو تیار

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو ان کے زیر کنٹرول ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ڈمپنگ سائٹس نہ ہونے پر کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق یہ ہدایات کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے ان سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کیں، جن میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات نہیں۔ لہٰذا ان سوسائٹیز سے کوڑا کرکٹ اور فضلے کے متبادل انتظامات کی وضاحت طلب کریں گے۔

مزید برآں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کو ڈویژن میں تقریباً 74 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپنے فضلے کو لوسر لینڈ فل سائٹ پر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔ ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

علاوہ ازیں، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ اینڈ کمپنی کو اضافی ٹرانسفر اسٹیشن کی تعمیر کے لیے ایک اور مناسب لینڈ فل سائٹ کا پتہ لگانے کا کام سونپا گیا ہے۔

حال ہی میں ضلعی انتظامیہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جوائنٹ ٹاسک فورس نے مقامی پولیس کے تعاون سے موضع تھوہا خالصہ اور تحصیل کلر سیداں میں غیر مجاز ہاؤسنگ سکیمز کی مختلف تعمیرات مسمار کر دیں۔

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago