راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) نے پانچ سال سے روکے گئے منصوبے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بحالی کا مقصد مری روڈ کو لیاقت باغ چوک پر انڈر پاس بنا کر سگنل فری کوریڈور بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2017 میں، آر ڈی اے نے ایک فزیبلٹی اسٹڈی پر 11 ملین روپے سے زائد فلائی اوور یا انڈر پاس بنانے کے تعین کیلئے خرچ کیے۔ تاہم، کنسلٹنٹ نیسپاک کی جانب سے مزید تجاویز فراہم کرنے کے بعد، سابق حکومت نے 2018 میں اس منصوبے کو روک دیا تھا۔
مزید یہ کہ اتھارٹی نے اب حکومت پنجاب کو نیا پلان پیش کر دیا ہے جس میں صدر تا فیض آباد روڈ پر انڈر پاس اور فوارہ چوک کی طرف لیاقت روڈ کے لیے لنک روڈ کی تعمیر شامل ہے۔ آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انڈر پاس سے لیاقت باغ چوک پر ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے میں مدد ملے گی اور اسے پنجاب حکومت کے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
لیاقت باغ میں فلائی اوور کو اسکوائر کے دونوں اطراف کی اراضی ایکوائر کرنے کی زیادہ قیمت کی وجہ سے ناقابل عمل سمجھا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…