آر ڈی اے کا قانونی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے قانونی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ لوگوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ کیا جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ فیصلہ اس ضمن میں کیا گیا کہ متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز عملی طور پر گراونڈ پر موجود نہیں ہیں۔

آر ڈی اے نے اِس تمام عمل میں محکمہء محصولات، مقامی حکومت، ضلعی کونسل اور دیگر محکموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کام کرنے کے عمل کو باضابطہ بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

ہزاروں افراد بہت سی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں آباد ہوچکے ہیں اور انہیں گھروں میں یوٹیلیٹی سروسز کی تنصیب کے لئے آر ڈی اے سے این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آر ڈی اے اپنے قانون کے تحت صرف ان شہریوں کو این او سی جاری کرتا ہے جو قانونی رہائشی پراجیکٹس میں آباد ہیں۔

میٹرو پولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) کے ڈائریکٹر شہزاد حیدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی قانونی اور غیر قانونی حیثیت کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس عمل میں محکمہ ریونیو، محکمہ بلدیات، محکمہ ضلع کونسل اور دیگر کی مدد درکار ہے۔

آر ڈی اے کے مطابق، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں کل 300 نجی رہائشی سکیمیں ہیں لیکن صرف 49 ہی قانونی ہیں جبکہ قریب 251 غیر قانونی ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago