Graana News

آر ڈی اے کی راولپنڈی شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجر کاری مہم کی منظوری

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہر کو سرسبز بنانے کے لیے راولپنڈی ریجن میں تیسرا اور سب سے بڑا میاواکی جنگل اُگانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق اس علاقے کا نیا اور سب سے بڑا میاواکی جنگل گورکھپور میں دیہی اور شہری علاقوں کو جوڑنے والے مقام پر اُگایا جائے گا جو ایک ہزار کنال  رقبے پر مشتمل ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ میاواکی جنگل میں تقریباً 200,000 سے 250,000 درخت لگائے جائیں گے۔

چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ کے مطابق میاواکی جنگل میں سیب، ناشپاتی، انگور، تمام اقسام کے شہتوت، بیر اور خطے کے دیگر پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے۔ مزید برآں سایہ فراہم کرنے والے مختلف اقسام کے درخت بشمول نیم اور کھجور کے درخت بھی وافر مقدار میں لگائے جائیں گے۔

چیئرمین آر ڈی اے نے بتایا کہ جنگلی پرندوں کو بارش اور آندھی سے بچانے کے لیے درختوں کی شاخوں پر خوبصورت رنگ برنگی لکڑی سے بنے گھونسلے بھی لگائے جائیں گے۔ جنگل میں جنگلی پرندوں کے لیے چھوٹا تالاب اور کھانے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاواکی جنگل جسے پہلے آر ڈی اے نے مری روڈ ریالٹو چوک پر اگایا تھا، اب 20 سے 25 فٹ کی اونچائی تک پھل دار، سایہ دار درختوں والا گھنا جنگل بن چکا ہے۔ اس جنگل میں پرندے بھی موجود ہیں اور یہاں لگائے گئے درختوں نے دوسری بار ریکارڈ مقدار میں پھل پیدا کیے ہیں۔

آر ڈی اے کے چیئرمین نے کہا کہ نیا میاواکی جنگل اگلے 90 دنوں میں 31 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی دیکھ بھال کے لیے باغبان بھی تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وسیع رقبے پر محیط جنگل کی آبپاشی کے لیے بھی کوئی مسئلہ درپیش نہ ہوگا۔ اس مقصد کے لیے آر ڈی اے نے گورکھپور میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی کے تحت بڑے واٹر ٹینک پروجیکٹ کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

چیئرمین آر ڈی اے کا کہنا تھا کہ نیا میاواکی جنگل شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں خوشگوار تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ راولپنڈی میں میاواکی کا ایک اور بڑا جنگل اُگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago