Everyday News

راولپنڈی: آر ڈی اے کی ضلع میں فراڈ ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کارروائی

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ضلع میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پلاننگ برانچ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایسی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا دورہ کریں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید براں، اجلاس میں زمین کی غیر قانونی تبدیلی، سب ڈویژن اور مارکیٹنگ جیسے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کی گئیں۔

سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ حکام غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور متعلقہ حکام جیسے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو معلوماتی خطوط بھیجیں۔

ڈائریکٹر آر ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی اور فراڈ پراجیکٹس کی تشہیر، مارکیٹنگ اور ڈویلپمنٹ پر پابندی ہے۔ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں آر ڈی اے کی ویب سائٹ کو ہاؤسنگ سکیمز کے بارے میں پوچھ گچھ کے طریقوں پر بھی تجاویز دی گئی تھیں۔ ان تجاویز میں لوگوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، ڈی جی نے عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو اپنی مارکیٹنگ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ پلاننگ ونگ کو ایسی اسکیمز کے دفاتر اور ڈھانچے مسمار کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago