Everyday News

راولپنڈی: آر ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے اشتہارات پر نوٹس جاری

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے سات مارکیٹنگ کمپنیوں کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی تشہیر کرنے پر نوٹس جاری کر دیے۔ آر ڈی اے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تشہیر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم رولز 2021 کے 46 (1) کے تحت غیر قانونی ہے۔ نیز ایک سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں یا کسی بھی طریقے سے پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہیں کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں کو آگاہ کیا گیا کہ جب تک کسی پراجیکٹ کو آر ڈی اے راولپنڈی سے این او سی نہیں ملتا۔ اس سکیم کو منظور شدہ یا قانونی منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ تاہم ان کی ویب سائٹس عام لوگوں کو گمراہ کر رہی تھیں، جو صرف ان مارکیٹنگ کمپنیوں سے اشتہارات حاصل کرنے کے لیے بھاری رقم لگا رہے ہیں۔

مزید یہ کہ ان منصوبوں کی مارکیٹنگ یا پروجیکشن سے عام لوگوں کو یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ منصوبہ منظور شدہ اور قانونی ہے۔ اس طرح، مارکیٹنگ کمپنیوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اس غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، جو عام لوگوں کو اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے دھوکہ دے سکتی ہے۔

علاوی ازیں یہ کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ان غیر قانونی سکیموں سے وہ تمام مواد ہٹانے کی ہدایت کی ہے، جس سے ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی بکنگ کی صورت میں عوام سے بھاری رقم کا لین دین شروع ہو سکتا ہے۔ اس طرح الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں، پراجیکٹس کی قانونی حیثیت آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر آسانی سے قابل رسائی ہے، یا براہ راست آر ڈی اے سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کی عدم تعمیل کی صورت میں، آر ڈی اے متعلقہ قانون کے تحت آپ اور آپ کی تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago