لئی ایکسپریس وے کو ٹینتھ ایونیو سے ملانے کے لیے آر ڈی اے کی این او سی کے لیے درخواست

اسلام آباد: لئی ایکسپریس وے کو آئی جے پرنسپل روڈ اور ٹینتھ ایونیو سے ملانے کے لیے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو این او سی جاری کرنے کے لیے درخواست کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یاد رہے کہ لئی ایکسپریس وے آر ڈی اے جبکہ آئی جے پرنسپل روڈ اور ٹینتھ ایونیو کیپیٹل ڈیویپلمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام تعمیراتی منصوبے ہیں جن پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے۔

ٹینتھ ایونیو پراجیکٹ 9 کلومیٹر طویل ہے اور یہ شاہراہ آئی جے پرنسپل روڈ سے شروع ہو کر خیابانِ اقبال یعنی مارگلہ روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 17 کلومیٹر طویل نالہ لئی منصوبہ اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے ملانے کیلئے ایک مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ 200 ارب روپے سے زائد مالیت کا یہ منصوبہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top