راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آئندہ مالی سال کے 2 ارب 28 کروڑ روپے کے بجٹ کی جانچ پڑتال اور ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ منظوری کے لیے حکومتِ پنجاب کو بھیج دیا ہے۔
محکمہ فنانس، محکمہ (پی اینڈ ڈی) اور( ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای) ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیاہےکہ آئندہ مالی سال کے لیے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بجٹ کا کل تخمینہ 2 ارب 28 کروڑ روپے ہے جبکہ غیر ترقیاتی اوردیگر اخراجات کے لیے 49 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے لیے 12 ارب روپے راولپنڈی رنگ روڈ جبکہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینلز کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح کٹاریاں سے عمار چوک تک نالہ لئی پروجیکٹ فیز 1 کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ روپے، کچہری چوک راولپنڈی کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ جبکہ ڈیفنس چوک راولپنڈی کی مرمت اور بحالیِ نو کے لیے 33 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔