آر ڈی اے نے غیرقانونی تعمیرات سربمہر کر دیں

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے بروز بدھ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6 رہائشی عمارات، 3 پلازے اور 15 دکانیں سربمہر کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق گذشتہ روز آر ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا اور سروس روڈ، ہائی کورٹ روڈ اور اڈیالہ روڈ پر واقع 6 رہائشی عمارات، 3 پلازے اور 15 دکانیں سربمہر کر دیں۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ایک پلازہ اور ایک دیوار کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے جائزے کے لیے سروس روڈ اور گنگل روڈ راولپنڈی کے دورے کے دوران آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ سروس روڈ پر شیلٹن میرج ہال کے عقب میں زیرِ تعمیر پلازہ کے مقام پر رکے اور حکام کو ہدایت کی کہ آر ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول ونگ مذکورہ غیرقانونی طور پر زیرِ تعمیر پلازہ مسمار کر دے۔

آر ڈی اے ترجمان کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے کے حوالے سے خاصے سنجیدہ ہیں اور متعلقہ حکام کو بھی اس معاملے پر کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top