راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آر ڈی اے) نے سول لائنز میں مختلف مقامات پر قائم 8 کمرشل عمارات سربمہر (سیل) کردیں۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ انفورسمنٹ سکواڈ نے سول لائنز راولپنڈی میں مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پلاٹ نمبر 8، پلاٹ نمبر B-10، پلاٹ نمبر 11، پلاٹ نمبر 39، پلاٹ نمبر 17 اور پلاٹ نمبر 17-A سکول، پلاٹ نمبر 38 سمیت متعدد کمرشل عمارت سیل کر دیں ۔سیکشن 39 پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔
مزید یہ کہ مذکورہ کمرشل عمارات کو سیل کیا گیا۔ اور جائیدادوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے۔ مذکورہ سیل شدہ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ پلانز اور نقشہ کی خلاف ورزی کی۔ علاوہ ازیں پی ڈی سی ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی بھی کی۔ اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی عمارتیں تعمیر کیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ