Graana News

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ترسیلات زر کا حجم 4.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے رواں سال گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 4.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے اختتام پر سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے زریعہ ترسیلات زر کا حجم 4.167 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جو مارچ کے اختتام پر 3.92 ارب ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپریل 2022ء میں آر ڈی اے کے زریعہ 24 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں جو مارچ میں 29 کروڑ امریکی ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دنیا کے 175 ممالک میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کل تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 750 ہو چکی ہے جبکہ اپریل کے مہینہ میں 15 ہزار 226 مزید اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن آئے بغیر غیر ملکی اور مقامی کرنسی میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کو صرف اپنی بنیادی معلومات اور دستاویز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آن لائن فراہم کرنا ہوں گے۔

آر ڈی اے کی سہولت کے تحت اب بیرون ملک مقیم پاکستانی صارفین پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں تمام ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہے۔ ان سہولیات میں، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹس، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، پراپرٹی اور رقم میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago