چار تعمیراتی کمپنیوں نے کچہری چوک منصوبے کے لیے بولیاں لگانے کی درخواست جمع کروا دی: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کا کہنا ہے کہ کچہری چوک منصوبے کے لیے چار تعمیراتی کمپنیوں نے بولیاں لگانے کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق درخواست جمع کروانے والی کمپنیوں میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی)، ریلکوپ پرائیویٹ لمیٹڈ اور نینشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ شامل ہیں۔

آر ڈی اے حکام کے مطابق کچہری چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کے نئے ڈیزائن کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی دے چکی ہے۔ نئے ڈیزائن کے تحت کھاریاں موٹروے کی تعمیر کے بعد فلائی اوور کی تعمیر کی جائے گی جو روات سے آنے والی ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کا باعث بنے گا۔ اس کے باعث روزانہ 1 لاکھ 31 ہزار 500 گاڑیوں کو آسان روٹ ملے گا۔

نئے ڈیزائن کے تحت منصوبے پر 6.4 ارب روپے لاگت آئے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top