روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس میں ایک دن میں 7.7 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم جمع

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ 9 دسمبر کو روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس میں 7.7 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم جمع کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کے مطابق اب تک اِن بینک اکاؤنٹس میں 139.4 ملین ڈالر کی کُل رقم جمع کی گئی ہے۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 81 ملین ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔

روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کی سہولت موجودہ حکومت سے ستمبر میں اِس اُمید سے شروع کی تھی کہ اس سہولت سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔

روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ نان ریزیڈنٹ پاکستانیز (این آر پی) کو پاکستان میں فنڈز کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے جدید حل فراہم کرتا ہے۔

اکاؤنٹ ہولڈرز ان ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مدد سے پراپرٹیز کی خرید و فروخت اور دیگر کاروبار کرسکتے ہیں۔

پاکستان کو ترسیلات زر کا 65 فیصد حصہ مشرق وسطی سے موصول ہوتا ہے مگر بینکاروں کی یہ شکایت ہے کہ وہاں کے پاکستانی اتنے پڑھے لکھے نہیں کہ ان اکاؤنٹس کو کھول اور چلا سکیں۔

حال ہی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے یہاں کا دورہ کیا تاکہ یہاں مقیم پاکستانیوں میں اِس سہولت کی آگاہی مہم چلائی جا سکے۔

معاشی ماہرین اور بینکاروں کا یہ کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کی حقیقی صورت اور افادیت ایک سال کے عرصے تک معلوم ہوگی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago