روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ گئی

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے اب تک 50 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کھول دیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ضمن میں موصول ترسیلات زر 200 ملین ڈالر کی سطح عبور کر گئیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں میں کافی پزیرائی حاصل کی ہے۔

اُن کا کہنا ہے اس سہولت کی وجہ سے لوگوں نے غیر قانونی طریقوں سے رقوم کی ترسیل روک دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تجارتی بینکاری کے شعبے کے ساتھ قریبی شراکت میں اسٹیٹ بینک نے ملک میں تیز تر، آسان اور موثر ترسیلات زر کی سہولت اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم بنایا ہے۔

اس اقدام کا مقصد باہمی ترسیلات زر کے حجم کو فروغ دینے اور غیر رسمی چینلز کے استعمال کو کم کرنے کے لئے بیک وقت دو بڑے مقاصد کو حل کرنا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top