راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نے رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ سڑک کے ساتھ ساتھ کمرشل زونز بنا کر کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ آر ڈی آے چئرمیںن عارف عباسی نے اس سلسلے میں بتا یا کہ شہر بلدیاتی ادارے نے اس منصوبے میں ترامیم تجویز کی ہیں۔
منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے اور چھ فرموں نے اظہار دلچسپی جمع کروا دیا ہے اور فرم کا انتخاب مجوزہ طریقہ کار کے تحت جلد کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی نمائندوں نے نعیم الحق سے ملاقات کی اور ان کو علاقے میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کمرشل زونز کو منصوبے میں شامل کیا جائے۔
نعیم الحق نے کہا کہ منصوبے میں اکنامک زونز کاقیام بہت ضروری ہےتا کہ مین مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کر کے شہری علاقوں میں رش کم کی جاسکے۔ انہوں نے مزید بتای کہ حکومت پنجاب نے منصوبے کی فزیبیلٹی سٹدی کے لیے 10 ملین مختص کیے تھے جن میں سے 5 ملین ضاری کر دیئے گئے ہیں ۔ بقایا رقم بھی آئندہ مالی سال میں جاری کر دی جائے گی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…