راولپنڈی: راولپنڈی کے گنجان آباد علاقےبھابڑا بازار میں واقع سجان سنگھ حویلی ، مندر باغ سرداراں اور راولپنڈی مری روڈ پر برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے قبل کی تعمیرشدہ تاریخی عمارات کو ثقافتی ورثے کے طو ر پر محفوظ کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
اس حوالے سے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت 60 لاکھ روپے کی لاگت سے بھابڑہ بازار میں فوڈ سٹریٹ کے قیام کے علاوہ مذکورہ علاقے میں تاریخی ورثے کی حامل عمارات کی بحالیِ نو کو مرحلہ وار یقینی بنایا جائے گا۔
تاریخی و ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کو محفوظ بناتے ہوئے عوام کی تفریح کے قابل بنانے سے متعلق ہونے والے ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ راولپنڈ ی میں واقع تاریخی نوعیت کی حامل عمارا ت کو ان کے تاریخی پسِ منظر کے مطابق ترقی دی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔