راولپنڈی: آر ڈی اے کا 4 غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کو نوٹس جاری

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے 4 غیر منظور شدہ نجی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کو پلاٹوں کی تشہیر کے خلاف نوٹس جاری کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید یہ کہ آر ڈی اے کا پلاننگ ونگ ان ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کر رہا ہے۔

 

اس کے علاوہ ان سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ جرائم پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت قابلِ سماعت ہیں۔

 

ڈی جی نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top