راولپنڈی: آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر دیا

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے راولپنڈی کی تحصیل میرا کلاں، کولیاں پار اور ڈھلہ میں واقع ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے باعث شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے نوٹس لیتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ اور کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھپلوں میں ملوث نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا مالک نئے بلاک میں پلاٹوں کی بکنگ کے لیے افتتاحی تقریب منعقد کرنے جا رہا تھا۔ یہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم 2021 کے رول 46(1) کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس سے گریز کریں،  کوئی اسپانسر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں یا کسی بھی طریقے سے اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کا اشتہار نہیں دے گا۔

علاوہ ازیں ی کہ آر ڈی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ہر قسم کے ترقیاتی کاموں، اشتہارات، تقریبات اور پلاٹوں کی خرید و فروخت روکنے کی ہدایت کی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں ان کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نیز آر ڈی اے کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top