Everyday News

راولپنڈی: آر ڈی اے نے 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو نوٹس جاری کر دیے

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمزکے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق آر ڈی اے کے ترجمان حافظ عرفان نے کہا کہ اسپانسرز کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی مارکیٹنگ فوری طور پر روک دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ کی ہدایت پر موضع نیکو، ٹیکسلا کے موضع گھڑی افغانہ اور چکری روڈ پر موضع راجڑ میں چار غیر قانونی پرائیویٹ سکیمز کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

نیز انہوں نے متعلقہ آر ڈی اے برانچ کو غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ پر ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایات کی ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو بھی تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ/غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ بند کریں۔ اور این او سی کی منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموز میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ اور کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان اور اسپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے درخواست کی ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاأسنگ سکیمز کے مالکان کی جانب سے کیے گئے مذکورہ بالا جرائم پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 کے رول 37 کے تحت قابل سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کی جانب سے کیے گئے مذکورہ بالا جرائم پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 کے رول نمبر 37 کے تحت قابلِ سماعت ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago