راولپنڈی : راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ایسی تمام رہائشی اسکیموں کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کر لی ہے جن کے مالکان نےشہر کی بلدیہ سے این او سی نہیں لیے اور پلاٹ بیچنا شروع کردیے تھے۔
آر ڈی اے کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں آباد ایسی ہاوسنگ سوسائٹیز کی ایک لسٹ بنائی ہے جنہوں نے این او سی حاصل کیے بغیر زمین فروخت کرنا شروع کر دی ہیں ۔ایسی تمام سوسائٹیز کو پہلے پیر کے روز تک نو ٹسز بھیجے جائیں گے اور اس کے ایک ہفتے بعد ان کے سائٹ آفسز مسمار کیے جائیں گے پھر ایسے تمام ڈویلپرز اور مالکان کے خلاف کیسز رجسٹر کروائے جائیں گے۔
آر ڈی اے چئیرمین کے مطابق شہریوں نے ایسی پانچ اسکیموں کے خلاف شکایات درج کروائی ہیں جنہوں نے این او سی کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن این او سی جاری ہونے سے قبل ہی پلاٹ فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ہاوسنگ سوسائٹیز نے لے آؤٹ پلان جمع کروائے ہیں جو لینڈ ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو جانچ کے لیے بھجوادیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…