Everyday News

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے گذشتہ ماہ ترسیلاتِ زر کا حجم 4.356 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم 4.356 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف ایک دن میں آر ڈی اے کے زریعے 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ڈپازٹ کئے گئے جو کسی بھی ایک دن میں پاکستانی بینکوں کو ملنے والے سب سے زیادہ ڈپازٹ کا ریکارڈ ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مجموعی طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والی رقم 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ آر ڈی اے کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھجوانے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ 22 مئی تک 8 پاکستانی بینکوں کو آر ڈی اے کے ذریعے موصول ہونے والے ڈپازٹس کا مجموعی حجم 4.3 ارب ڈالر تھا جس میں ایک ماہ کے دوران 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق 22 مارچ تک آر ڈی اے کے زریعے موصول شدہ رقوم کا مجومعی حجم 3.9 ارب ڈالر تھا جو 22 اپریل کو 4.1 ارب ڈالر 22 مئی تک 4.3 ارب ڈالر اور اب 21 مئی تک 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر صارفین کے اعتماد سے متعلق سروے کیا۔ سروے میں 116 ملکوں کے 10 ہزار افراد سے رائے طلب کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سروے میں 9 ہزار 777  افراد نے رائے دی۔ سروے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی وجہ پوچھی گئی۔

سروے کے مطابق 70 فیصد لوگ اہل خانہ کی سپورٹ کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں۔ سروے میں شامل 11 فیصد شرکاء روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سروے میں 22  فیصد شرکاء روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 36 فیصد ڈپازٹرز سعودی عرب سے ہیں جبکہ 23 فیصد ڈپازٹرز متحدہ عرب امارات سے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپی یونین اور برطانیہ سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 10 فیصد ڈپازٹرز ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے والے 69 فیصد افراد اکثر جبکہ 9 فیصد افراد اسے بالکل استعمال نہیں کر رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago