مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 کے آخر تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 4 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 سے اپریل 2022 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں تقریباً 4.2 ارب ڈالر جمع ہوئے جس سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 175 ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 4 لاکھ 3 ہزار 750 اکاؤنٹ کھولے گئے جس سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے فنڈز میں اضافہ ہوا۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے زیرِانتظام اسکیم نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں روپیہ کے ساتھ ساتھ بڑی بین الاقوامی کرنسیز جیسے کہ امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں بھی پُرکشش ریٹ آفر کیے جاتے ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک معاشی زبوں حالی کا شکار ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…