روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ریکارڈ 4 ارب ڈالر کا سرمایہ جمع کر لیا گیا

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 کے آخر تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 4 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2020 سے اپریل 2022 کے دوران  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں تقریباً 4.2 ارب ڈالر جمع ہوئے جس سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 175 ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 4 لاکھ 3 ہزار 750 اکاؤنٹ کھولے گئے جس سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے فنڈز میں اضافہ ہوا۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے زیرِانتظام اسکیم نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں روپیہ کے ساتھ ساتھ بڑی بین الاقوامی کرنسیز جیسے کہ امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں بھی پُرکشش ریٹ آفر کیے جاتے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک معاشی زبوں حالی کا شکار ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top