آر ڈی اے کا عوام کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا انتباہ

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے اپنے ایک انتباہی پیغام میں ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عوام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ منظور اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیمز کے حوالے سے عوام کو مسلسل معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ لوگوں کے سرمائے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

آر ڈی اے کے اس حوالے عوام الناس کو اپنے ایک پیغام میں ہدایات جاری کی ہیں کہ پلاٹ خریدنے سے قبل آر ڈی اے کی طرف سے دئیے گئے اشتہارات کو ضرور ملاحظہ کریں۔ علاوہ ازیں آر ڈی اے کے دفتر سے رابطہ کر کے بھی مطلوبہ پراپرٹی کی قانونی حیثیت کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

آر ڈی اے نے شہریوں کو مزید انتباہ کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں بصورتِ دیگر نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top