Everyday News

راولپنڈی: پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامی ذمہ داریاں آر ڈی اے کے سپرد

راولپنڈی: ایک اہم اقدام میں، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے) نے ڈسٹرکٹ کونسل کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔اس میں آر ڈی اےکو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے انتظام اور عمارتوں کی منظوری دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ہموار منتقلی کی یقینی اور انتظام کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ضلع میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تیزی سے ترقی نے خدشات کو جنم دیا ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے، ایک شہری ادارے کے تحت اتھارٹی اور ریگولیٹری افعال کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید یہ کہ اس جاری معاملے کو حل کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں آر ڈی اے، راولپنڈی میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بلڈنگ کنٹرول سے متعلق کام ڈسٹرکٹ کونسل سے آر ڈی اے کو منتقل کرنے کے لیے شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کا کام سونپا گیا ہے۔ نیز راولپنڈی ڈسٹرکٹ کونسل آر ڈی اے کو اس نئے انتظام کو ہموار طریقے سے چلانے کے لیے ضروری متعلقہ ڈیٹا اور انسانی وسائل فراہم کرے گی۔ لہٰذا25  جون سے، ضلع کونسل کے منتظم کے اختیارات ترقیاتی اتھارٹی کو سونپنے پر، آر ڈی اے باضابطہ طور پر مقامی حکومتی علاقوں میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے انتظام کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

 

اس کے علاوہ، جب تک ایم او یو کو حتمی شکل نہیں دی جاتی۔ آر ڈی اے کو ضلع میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے معاملات کی نگرانی کرنے یا کسی غیر قانونی سوسائٹیز، اسکیمز، یا تعمیرات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔

اس سے قبل، آر ڈی اے کا خیال تھا کہ مقامی حکومت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہاؤسنگ سکیم رولز-2022 کے نوٹیفکیشن کے بعد نجی ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے اس کا کردار محدود ہو گیا تھا۔

تاہم، یہ واضح کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 23 کے تحت، لوکل گورنمنٹ اپنے کام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سونپ سکتی ہے۔ نیز آر ڈی اے اور مقامی حکومتوں نے پہلے ہی ایم او یو کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری خط و کتابت شروع کر دی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago