راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہر میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.984 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے شہری ترقیاتی بجٹ میں آر ڈی اے کے لیے مجموعی طور پر 2.379 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
شہری ترقیاتی بجٹ کے جائزہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کی سربراہی میں فنانس کی سب کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے شہری ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
راولپنڈی شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ڈرائی پورٹ روڈ کی بہتری کے لیے 5 کروڑ، ایئرپورٹ روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے پلوں کی تعمیر سے متعلق تعمیراتی کاموں کے لیے 6 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں ڈیفنس چوک کی بحالیِ نو کے منصوبے کے لیے 30 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔