کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کو شہر کا ماسٹر پلان فوری طور تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
آر ڈی اے حکام کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے یہ احکامات آر ڈی اے کے دفاتر کے دورے کے دوران جاری کے۔ اس موقع پر آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ اور دیگر حکام نے انہیں اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ نے کمشنر راولپنڈی کو رواں مالی سال میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن میں راولپنڈی رنگ روڈ، لیہہ نالہ ایکسپریس وے، کچہری چوک کی ازسرِنو تعمیر اور فوارہ چوک میں پارکنگ پلازہ کی توسیع شامل ہے۔
آر ڈی اے حکام کے مطابق کمشنر راولپنڈی ثاقب منان کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان کی تیاری فوری شروع کی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مناسب منصوبہ بندی عمل میں لائی جا سکے۔
حکام کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے ون ونڈو آپریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور اس کے کام کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو کام کی رفتار تیز کرنے اور عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…