راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے چک بیلی روڈ پر واقع مختلف رہائشی و کمرشل غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
آر ڈی اے حکام کے مطابق جمعرات کو کیے گئے آپریشن میں 22 زیرِتعمیر گھر، 4 سائٹ آفس اور 4 غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے 9 بِل بورڈ مسمار کر دیے گئے۔
مذکورہ آپریشن چئیرمین آر ڈی اے طارق محمود مرزا اور ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور کی ہدایات پر کیا گیا۔
آر ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی رہائشی منصوبوں نے این او سی حاصل کیے بغیر غیرقانونی تعمیرات کر رکھی ہیں جو کہ پنجاب ڈویپلمنٹ آف سیٹیز ایکٹ 1976ء اور پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز اور لینڈ سب ڈویژن رولز 2010ء کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور ان کو تشہیر سے بھی روکا گیا ہے۔
آر ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی آر ڈی اے کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات، تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بِلا خوف و خطر ایکشن لینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ آر ڈی اے نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے سے ضرور رجوع کر لیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…