راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپریشن جاری رکھتے ہوئے متعدد عمارتیں اور منصوبے مِسمار کر دیے۔
ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی اور غیر مجاز رہائشی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اڈیالہ روڈ پر تاج مارکی کے قریب غیر قانونی عمارت، گلشن آباد ہاؤسنگ سکیم میں کمرشل بلڈنگ اور کہکشاں ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم راولپنڈی میں متعدد غیر قانونی تعمیراتی منصوبوں کو مِسمار کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات، تجاوزات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ان لوگوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…