راولپنڈی: آر ڈی اے نے 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے انفراسٹرکچر مسمار کر دیے

راولپنڈی: آر ڈی اے ٹاسک فورس نے 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد انفراسٹرکچر مسمار کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی خصوصی ہدایت پر ٹاسک فورس نے بدھ کے روز چھ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سائٹ کے دفاتر، باؤنڈری وال، مرکزی داخلی راستے، سڑک اور دیگر انفراسٹرکچر کو سیل کر کے مسمار کر دیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید یہ کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بتایا کہ تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اور یہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق جاری رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top