راولپنڈی: آر ڈی اے نے 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے دفاتر مسمار کر دیے

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے دفاتر مسمار کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن تیز کر دیا۔ گزشتہ روز ٹاسک فورس نے 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر مسمار کر دیئے۔ ان میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر، باونڈری والز اور مین گیٹس بھی مسمار کر دیئے گئے۔

مزید یہ کہ ڈی جی آر ڈی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر چلا رہے تھے۔ ضلع راولپنڈی میں موضع مصریوٹ، پیلو اور کٹاریاں کے مقام پر آپریشن کیا گیا۔

 آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری کی معاونت کی۔ علاوہ ازیں ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ نیز غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top