Graana News

بارش کے پانی کے انتظامی پلان کے بغیر آر ڈی اے کا کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کو تعمیرات کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بارش کے پانی کے انتظامی پلان کے بغیر آر ڈی اے کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کو تعمیرات کی منظوری نہیں دے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ترجمان آر ڈی اے نے کہا ہے کہ راولپنڈی پنجاب کا دوسرا شہر ہے جس نے بارش کا پانی جمع کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے اور اس طرح آر ڈی اے کے رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد راولپنڈی ماحول دوست اقدامات متعارف کرانے والا پنجاب کا دوسرا شہر بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کی کمی کے ساتھ بارش کے پانی کو جمع کرنا اور استعمال کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے لہٰذا مساجد سے بہنے والا پانی آبپاشی کے لئے مثالی ہے کیونکہ یہ کیمیکلز سے پاک ہے، وضو کا بچا ہوا پانی جمع کر کے باغات میں پودوں اور جڑی بوٹیوں کو سیراب کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے اور ترکی کے تعاون سے رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس پراجیکٹ کے لئے ترکی نے 50 ملین روپے کا تحفہ دیا ہے۔ آر ڈی اے لاکھوں گیلن بارش کے پانی کو استعمال کرنے کے لئے شروع کیے گئے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔

اس منصوبے سے لاکھوں گیلن بارش کے پانی کو نالہ لئی اور دیگر نالوں سے بہنے والے پانی کو استعمال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

آر ڈی اے نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی مدد سے مسجد سراجیہ میں پانی کو وضو کے لئے بچانے اور پھر استعمال شدہ پانی کو پارکوں میں آبپاشی کے لیے منتقل کرنے کے لیے سسٹم قائم کیا۔

راولپنڈی پنجاب کا دوسرا شہر ہے جس نے وضو کے لئے بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام اپنایا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یو این ڈی پی نے بھی وعدہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ بارش کے پانی کے استعمال اور ری سائیکلنگ کے لئے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گا۔

آر ڈی اے یو این ڈی پی کے نمائندے اور تین بڑی مساجد کے اماموں کے ساتھ بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال کے لئے ری سائیکل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی پی ایچ اے کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو وسعت دے گا اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے لگانے کے لیے مختلف مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago