روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالر کی سطح عبور کر گئیں

کراچی: بدھ کے روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی گئی رقوم 200 ملین ڈالر کی سطح عبور کر گئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اِس سطح کو عبور کرنے پر وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ فنڈز بھیجنے پر ملک کے عظیم اثاثہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پہلے 100 ملین ڈالر 76 دنوں میں موصول ہوے اور اگلے 100 ملین ڈالر صرف 28 دنوں میں آئے۔

10 دسمبر کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو اب تک کی سب سے زیادہ یعنی 7.70 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کا اجراء کیا تھا جہاں سے لاکھوں غیر مقیم پاکستانی پاکستان میں فنڈز کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی اور سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ رکھنے والے ان ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت اور کاروبار کرسکتے ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top