آر ڈی اے نے راولپنڈی رنگ روڈ کا ٹریک سروے مُکمل کرلیا

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے راولپنڈی رنگ روڈ کے ٹریک کا ابتدائی سروے مُکمل کرلیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

روڈ ٹریک پر معتدد کنکریٹ بلاکس لینڈ مارکس کے طور پر رکھوا دیے گئے ہیں۔

آر ڈی اے افسران کے مطابق رنگ روڈ کا کُل احاطہ 65 کلومیٹر کا ہے جبکہ یہ راولپنڈی سے شروع ہو کر فتح جنگ پر ختم ہوگی۔

لینڈ مارکس رکھوانے کا کام تاحال جاری ہے تاہم ابھی تک 48 کیلومیٹر کے ٹریک پر یہ رکھوا دیے گئے ہیں۔

حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل کے بعد شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔

کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود کا کہنا تھا کہ بسوں اور ٹرکوں کے اڈا مالکان کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا وقت ہے کیونکہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ میں اڈوں کے لیے مختص جگہ ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان زمینوں کی لاگت میں اضافہ ہوجائے گا۔

اُن کے مطابق اس مقصد کے لیے ٹرانسپورٹ تنظیموں سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور اُن کو شہر سے منتقل ہونے کی افادیت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ شہر کے ٹریفک مسائل حل کرنے کے لیے ہے تاہم بسوں اور ٹرکوں کے شہر سے باہر منتقل ہوئے بغیر یہ حل ممکن نہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago