راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے چیئرمین طارق محمود کو راولپنڈی رنگ روڈ کے ہمراہ اکنامک زونز کے قیام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بریفنگ آر ڈی اے چیئرمین طارق محمود مرتضی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی جو کہ آر ڈی اے کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اس میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے چوہدری مقبول احمد، خرم فرید برگٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ آر ڈی اے عزیز اللہ، محمد جنید تاج بھٹی اور دیگر معززین موجود تھے۔
اس موقع پر آر ڈی اے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اقتصادی زونز کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا۔
اُنہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو پاک چین اقتصادی راہداری سے ملایا جائے گا اور یہ خطے کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے ہمراہ آئل ریفائنری، پیٹرولیم، آئی ٹی پارک اور انجینرنگ زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سے شہر کی ترقی کے نئے منازل متعین ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروباری افراد کو تمام ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں اور یہ افراد مُلکی معیشت کے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔