Graana News

رہائشی منصوبوں کو این او سی کے اجراء کے لیے جانچ پڑتال کا فیصلہ: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے رہائشی منصوبوں کو این او سی کے اجراء کے لیے جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آر ڈی اے حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل سے منظور شدہ رہائشی اسکیموں کی جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ یہ اسکیمیں این او سی کے حصول کے لیے پنجاب حکومت کے مقرر کردہ معیار پر پوری اترتی ہیں یا نہیں۔ کمیٹی کی جانچ پڑتال کے عمل کے بعد رہائشی منصوبوں کو این او سی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس بات کا فیصلہ آر ڈی اے کی گورننگ باڈی کے 60ویں اجلاس میں کیا گیا جو آر ڈی اے کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے اجلاس کو آر ڈی اے اور واسا کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں حکام نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہر میں غیر قانونی طور پر کام کرنے پر پانچ نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دیں۔ حکام کے مطابق سرمایہ کاروں کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسکیموں کا کوئی بھی اشتہار عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے، اس لیے اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔

آر ڈی اے نے سرمایہ کاروں کو خبردار کیا کہ متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے این او سی کے بغیر شروع کی گئی کوئی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی غیر قانونی کاروبار کر رہی ہے اور سرمایہ کار ان کے جال میں پھنسنے سے گریز کریں۔

آر ڈی اے نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ سے ان ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago