آر ڈی اے کا لئی ایکسپریس وے کے لئی اراضی کے حصول کا سروے شروع

راولپنڈی: کمیشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو احکامات جاری کیے کہ وہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کے لیے زمین کے حصول کے سروے پر کام شروع کردیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے یہ ہدایت کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں ایکسپریس وے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ، نازیہ پروین ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آر ڈی اے عمارہ خان ، نیسپاک کے عہدیداروں اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

کمشنر نے کہا کہ لئی ایکسپریس وے سے نہ صرف شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شہری سیلاب سے بھی بچا جا سکے گا۔

محمد محمود نے کہا کہ یہ منصوبہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کو نمایاں طور پر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کے قریب کے علاقے معاشی طور پر مضبوط ہوں گے کیونکہ شہر کی جدید تقاضوں کے مطابق وہاں کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top