راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی تشہیر (مارکیٹنگ) پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ نے ہدایات جاری کیں کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کی تشہیر سے فوری طور پر روکا جائے۔
مزید برآں، میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (MP&TE) ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے بھی یوٹیوب چینلز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے مالکان کو نوٹس بھیجے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے منصوبوں کی تشہیر کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ آر ڈی اے سے این او سی حاصل کیے بغیر اپنے منصوبوں کی تشہیر کرنے والی ہاؤسنگ سکیمز پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے رول 46 (1) کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
علاوہ ازیں یہ کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو متنبہ کیا گیا ہے۔ اور ہدایات پر عمل نہ کرنے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ شہریوں کو آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر ان کی قانونی حیثیت کی جانچ کیے بغیر ہاؤسنگ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے کے خلاف بھی مشوردہ دیا گیا ہے۔ نیز شہری معلومات حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے آفس بھی جا سکتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ