Everyday News

آر ڈی اے نے راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو تفویض کر دیا

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے تاخیر کے شکار ترقیاتی منصوبے راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تفویض کر دیا۔ ایف ڈبلیو او نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا ٹھیکا حاصل کر لیا ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 22 ارب 80 کروڑ روپے ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دوسری جانب چین کی ایک کمپنی کے وفد نے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے دفتر کے دورے کے دوران نالہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آر ڈی اے کے چیف انجینئر ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے راولپنڈی رنگ روڈ کا 22 ارب 80 کروڑ روپے کا ٹھیکا ایف ڈبلیو او کو دے دیا۔

آر ڈی اے حکام کے مطابق ایف ڈبلیو او نے تخمینہ لاگت سے 30 کروڑ روپے کم بولی لگائی اور کمیٹی کی جانب سے متعلقہ حکام کی موجودگی میں تکنیکی اور مالیاتی بولیاں شروع کیے جانے کے بعد ایف ڈبلیو او سب سے کم بولی دینے والے کے طور پر سامنے آیا۔

ٹینڈرز کی رہنمائی کے لیے عمومی ہدایات کی شق نمبر 26 (بی) کے مطابق ایف ڈبلیو او سے کہا گیا ہے کہ 15 دنوں کے اندر وہ پراجیکٹ ڈائریکٹر، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) اور راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے کسی بھی شیڈول بینک سے پے آرڈر یا بینک گارنٹی (اسٹامپ پیپر پر) یا کیش کی صورت میں کنٹریکٹ کی قیمت کے 5 فیصد کی شرح سے پرفارمنس سیکیورٹی فراہم کرے جو کہ ایک ارب 14 کروڑ روپے بنتی ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے لیے 4 ارب روپے بھی جاری کیے ہیں جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آر 3 کے کنٹریکٹر ایف ڈبلیو او کو مشینری کو متحرک کرنے کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے دیے جائیں گے۔

حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون 2022ء تک 4 ارب روپے کے فنڈز کو استعمال کرے جبکہ ابتدائی کام کے لیے آر ڈی اے 50 کروڑ روپے دے گا۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر تعمیراتی کام اگلے ماہ اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ علاقے میں زمین کا حصول شروع ہو چکا ہے اور بانتھ سے ٹھلیاں تک رنگ روڈ کے لیے کل 8 ہزار 992 کنال رقبہ استعمال کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے 38.3 کلومیٹر سڑک کے لیے اراضی کے حصول کے لیے 5 ارب 9 کروڑ 13 لاکھ روپے فراہم کیے تھے جس میں سے اب تک 2 ارب 39 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی رنگ روڈ پر بانتھ-چک بیلی خان روڈ، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں پر 6 لین اور 4 انٹر چینج ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago