راولپنڈی :راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 2019-20 مالیاتی سال کے لئے بدھ کو 7.4 بلین روپے کا سالانہ بجٹ حتمی طور پر منظور کر لیا، جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 7.1 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
فنانس سب کمیٹی نے آر ڈی اے اور واسا کا بجٹ برائے مالی سال 2019-20 آر ڈی اے دفتر میں ہونے والی خصوصی بجٹ اجلاس میں پیش کی. اجلاس میں آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ندیم احمد ابرو نے شرکت کی اور آر ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن اور فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور راولپنڈی کے ضلع اکاؤنٹس کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آر ڈی اے کے بجٹ کا مجموعی بجٹ 7.4 بلین روپے ہے، جس میں ترقیاتی کام کے لئے 7.1 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ترقیاتی کاموں میں 30 ملین روپے کی لاگت سے عمار چوک سے کرال چوک تک ائر پورٹ روڈ کی بحالی، ٹیپو روڈ سے ائرپورٹ روڈ تک 49 ملین روپے کا ترقیاتی کام،راولپنڈی رنگ روڈ کی فزیبیلٹی رپورٹ جس کی ممکنہ لاگت 80 ملین ہے ، اسلا م آباد ہائی وے سے فیلکن کمپلیکس کی طرف مڑنے والی عبدالقدیر خان روڈ کی توسیع جس کی لاگت تقریباً 71 ملین ہے۔ائرپورٹ روڈ پر رحیم آباد فلائی اور سے ویلفئر کمپلیکس براستہ چکلالہ ریلوے اسٹیشن تک سڑک کی توسیع اور تعمیر جس کی ممکنہ لاگت تقریباً 30 ملین روپے ہے۔اس کے علاوہ غیر ترقیاتی اخراجات کےلیے 301 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…